حالیہ بارشوں نے سجاول میں مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا

بارش کے باعث سجاول میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،4 دن سے پی ٹی سی ایل فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہے۔
سجاول میں حالیہ بارشوں کے باعث شہر کا ٹیلیفون ایکسچینچ مکمل پانی میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث پی ٹی سی ایل فون اور انٹرنیٹ سروس 4 دن سے معطل ہے۔
ایکسچینچ آفس ڈوب جانے سے سجاول،چوہڑجمالی،جاتی،میرپور بٹھورو کی تحصیلوں سمیت دیوان سٹی میں ہزاروں افراد انٹرنیٹ اور فون کی سہولت سے محروم ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سجاول ضلع میں رین امرجنسی نافذ ہونے کے باوجود انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس گذشتہ 4 روز سے بند ہے اور اس کی بحالی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
بارش بند ہونے کے باوجود پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے تاحال پانی نہ نکالا جا سکا ہے اور ابھی تک پاور سپلائی جنریٹر اور مشینری 3 سے 4 فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ انٹرنیٹ اور فون بند جانے سے کاروباری افراد سمیت صحافیوں، وکلا اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔