بھارتی ریاست گجرات میں 101 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی ریاست گجرات میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 101 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی شہر سورت میں سماجی کارکن کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، روایتی عروسی ملبوسات زیب تن کئے دولہا دولہنوں نے شرکت کی، مہمانوں کی بڑی تعداد بھی مبارکباد دینے کیلئے وہاں موجود تھی۔
روایتی تقریب میں دولہا دولہنوں نے ایک دوسرے کو پھولوں کی مالا پہنائی اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں، منتظمین نے آئندہ بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سماء
vote
kosovo
qualifier
motogp
تبولا
Tabool ads will show in this div