انگلش پريميئرليگ ميں مانچسٹر يونائيٹڈ کا فاتحانہ آغاز،چیلسی کو شکست

انگلش پريميئرليگ ميں مانچسٹر يونائيٹڈ نے چيلسي کو چار صفر سے شکست دے کر پہلي کاميابي حاصل کرلي۔

انگلش پريميئرليگ ميں مانچسٹر يونائيٹڈ نے فاتحانہ آغاز کیا اور چيلسي کو آؤٹ کلاس کرديا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مارکوس ریشفورڈ نے کھيل کے اٹھارہويں منٹ ميں گول کرکے کھاتہ کھولا۔

پہلے ہاف ميں مانچسٹريونائيٹڈ کو ايک صفر کي برتري ملي۔ دوسرے ہاف ميں مارکس رشفورڈ نے پنالٹي پر ايک اور گول داغ ديا۔ اس کے بعد انتھونی مارشل نے بھي گيند کو جال ميں پہنچا کر برتري کو تين صفر کرديا۔

کھیل کے اکياسي ويں منٹ ميں متبادل کھلاڑي ڈینیل جیمز نے گول کرديا۔ يہ مانچسٹر يونائيٹڈ کي چيلسي کيخلاف 1965 کے بعد ريکارڈ کاميابي ہے۔

Manchester United

English Premier League

Tabool ads will show in this div