چلاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافراد جانبحق
اسٹاف رپورٹ
گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافراد جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کراندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے دوخواتین اوردو مرد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا ہے اورتحقیقات شروع کردی ہیں۔ سماء