وزیراعلیٰ سندھ کا سجاول میں بارش سے نقصانات کا جائزہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول میں بارش کے باعث بے گھر لوگوں کی بحالی کیلئے ہدایت جاری کر دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے آج سجاول پہنچے۔ ڈی سی آفس سجاول میں وزیر اعلیٰ، صوبائی صلاحکار اعجاز علی شیرازی، ڈی سی سجاول اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی
صوبائی وزیر سید ناصر شاہ، صوبائی وزیر سید اویس شاہ بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشوں کی وجہ سے سجاول میں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ ڈی سی سجاول کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بے گھر لوگوں کی بحالی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا سروے کرکے بتایا جائے کہ کتنے لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور کتنا نقصان ہوا ہے۔
اجلاس میں ڈی سی سجاول، ایس ایس پی سجاول، صلاحکار اعجاز علی شاہ شیرازی، شفقت علی شاہ شیرازی، ایم این اے ایاز علی شاہ شیرازی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری، ضلع کونسل چیئرمین حاجی عثمان ملکانی و دیگر شریک ہوئے۔