کراچی میں 2 روز کی بارش،کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچي ميں بارش کے بعد کے اليکٹرک کا سسٹم پھر ٹھپ ہوگيا۔ شہر کے کئي علاقوں ميں کرنٹ لگنے اور ديگر واقعات ميں 11 افراد جان سے گئے۔

اتوار کو کے اليکٹرک کا نظام بارش کے دوران بند ہوگیا۔ شہر ميں کرنٹ لگنے سے 9 افراد جان سے گئے جبکہ ديگر واقعات ميں بھي 2 افراد انتقال کرگئے۔ شہر میں 2 روز کی بارش میں کرنٹ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اورنگي ميٹرو سينما، سيکٹر اي، داتا نگر، کھارادر،منگھوپير ميانوالي کالوني، سولجر بازار محي الدين پلازہ ميں کرنٹ لگنے سے اموات ہوئيں  جبکہ کيماڑي پھٹہ ويليج ميں چھت گرنے اور لانڈھي گودام چورنگي ميں نالے ميں گرکر ايک شخص جان سے گیا۔

تيزبارش کے سبب کےاليکٹرک کا سسٹم بھي ٹھپ ہوگيا اور 500 سے زائد فيڈرز بند ہوگئے جس سے شہر کا 35 فيصد حصہ بجلي سے محروم ہوگيا۔

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے

شہر ميں سيلابي صورتحال پيدا ہونے کے باعث کے اليکٹرک نے کراچي ميں ايمرجنسي نافذ کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔ اين ٹي ڈٰي سي سےشہر کو 650 ميگاواٹ بجلي سسٹم ميں شامل کرنے والے اسکيم 33 کے گرڈ اسٹيشن کے گرد پاني جمع ہے اور پاني گرڈ اسٹيشن ميں داخل ہونے سے آدھے شہر کو بجلي کي فراہمي متاثر ہوسکتي ہے۔

بجلي کے بريک ڈاؤن کي وجہ سے شہر کو پاني کي فراہمي بھي شديد متاثر ہوئي ہے۔ کراچي کو يوميہ 50 کروڑ گيلن پاني فراہم کيا جاتا ہے، بريک ڈاؤن کی وجہ سے طلب کا آدھا پاني فراہم نہيں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے چلے گئے تھے۔ یہ اموات سولجر بازار اور منگھوپیر کے علاقے میں ہوئی تھیں۔

Deaths due to Current

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div