کراچی، چار ماہ سے غائب خاتون کی لاش سابق شوہر کے گھر سے برآمد

کراچی میں سابق شوہر نے بیوی کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا۔ چار ماہ بعد پولیس نے گھر میں کھدائی کرکے لاش برآمد کرلی۔

شہر قائد کے علاقے قائد آباد کی رہائشی شازیہ کئی ماہ سے لاپتہ تھی۔ بھائیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور مقدمہ درج ہوا لیکن شازیہ نہ ملی۔

اس دوران مقتولہ کا سابق شوہر اختیار سب سے یہی کہتا رہا کہ اس نے شازیہ کو پاگل خانے منتقل کرا دیا ہے اور یہی بات سب کے لیے شک کا باعث بنی۔

پولیس نے سابق شوہر اختیار کے گھر میں کھدائی کی تو معلوم ہوا کہ شازیہ کو چار ماہ پہلے قتل کرکے دفنا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شازیہ نے اختیار سے طلاق کے بعد دوسری جگہ شادی کرلی تھی مگر وہ اپنے بچوں سے ملنے سابق شوہر اختیار کے گھر آتی تھی۔ اختیار کو اس کا اپنے گھر آنا ناگوار گزرا اور اس کو قتل کردیا۔ پولیس نے کھدائی کے بعد ملنے والی باقیات ورثاکے حوالے کردیں۔

WIFE

Tabool ads will show in this div