سجاول میں وقفے وقفے سے بارش جاری

سجاول میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کی گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سجاول میں بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا، بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں، گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سجاول کے علاقوں حق آباد کالونی، ہائی اسکول محلہ، میمن محلہ میں 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سجاول میں رین امرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے باعث ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کرکے عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

خلیج بنگال سے آنے والا بارش کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں برس رہا ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔

sajawal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div