جاپان میں نایاب ٹائیگر کے 4 بچے نمائش کیلئے پیش
اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو: جاپان ميں ناياب نسل کے سفيد ٹائيگر کے 4 نومولود بچے چڑيا گھر انتظاميہ کی توجہ کا مرکز بنے ہيں۔
جاپان ميں سفيد ٹائيگر نے 4 بچوں کو جنم دے ديا، جاپانی ان بچوں کے ناز نخرے اٹھانے لگے، شمال مغربی علاقے کے چڑيا گھر کی انتظاميہ کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہيں، يہاں 4 ننھے مہمانوں کی خوب ديکھ بھال ہورہی ہے۔
بنگال کی ناياب نسل کی سفيد ٹائيگر کے چاروں بچے دن بھر ماں کے ارگرد منڈلاتے رہتے ہيں، خفيہ کيمروں سے نگرانی کی جارہی ہے، چاروں بچے صحت مند ہيں، ان کا نام شہری تجويز کريں گے اور اپريل ميں انہيں عوام کے سامنے لايا جائے گا۔
سفيد ٹائيگر اس وقت معدومی کے خطرے سے دوچار ہيں اور دنيا ميں صرف 200 کے قريب ٹائيگرز موجود ہيں۔ سماء
turkish
تبولا
Tabool ads will show in this div