کراچی میں بارش، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر،درجنوں پی ایم ٹیز ٹرپ

کراچي ميں بارش شروع ہوتے ہيں مختلف علاقوں ميں بجلي کي فراہمي معطل ہوگئي اور کے اليکٹرک کے متعدد پي ايم ٹيز ٹرپ کرگئے۔

کراچي میں بارش شروع ہوتے ہي مختلف علاقوں ميں بجلي بند ہوگئی۔ کراچي کے علاقے بن قاسم، کورنگی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی فراہمي معطل ہوئی۔

اس کے علاوہ ایف بی ایریا، گستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی بند رہی۔کراچی کے اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل، گلشن اقبال ميں بھي بجلي غائب رہی۔  شرف آباد اور بہادر آباد ميں بھي بجلي کی فراہمي معطل ہوگئی۔ شہر میں بارش کے دوران  کے الیکٹرک کے متعدد پی ایم ٹیز ٹرپ کرگئے۔

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے

گذشتہ روز کے الیکٹرک نے واضح اعلان کیا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال میں بجلی بند ہوگی۔

بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں کی بجلی بند کردی جائے گی،کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ غیر معمولی بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کے آپریشنل اسٹاف و افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام کیا جائے،اس سلسلے میں کمشنر کراچی سمیت تمام اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،کے الیکٹرک مالی امداد کرے،نیپرا

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑا پانی، تجاوزات اور کنڈے حادثات کا باعث بنتے ہیں، بجلی کی محفوظ ترسیل کے لیے تمام شہری ادارے نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

 

load shedding

K ELECTRIC

KARACHI RAIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div