کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے

کراچی کے علاقے سولجر بازار ياسين اسکوائر ميں کرنٹ لگنے سے17 سالہ کيف جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سولجر بازار کے ياسين اسکوائر کے برابر ميں واقع لال بلڈنگ کا رہائشي 17سالہ کيف جانوروں کو ديکھنے کيلئے ياسين اسکوائر آيا تھا۔

اس دوران بارش شروع ہوگئی اور عمارت میں پانی جمع ہوگیا۔ زیر زمین موٹر کے تاروں کے باعث کرنٹ زمین پر دوڑ گیا جس سے کیف جان سے گیا۔ کرنٹ لگنے سے ايک گائے بھي ہلاک ہوگئي۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور فوری طور پر مین سپلائی بند کرنا پڑی۔

 

ادھر منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ رئیس موت کے منہ میں چلا گیا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر کے الیکٹرک نے کراچي ميں بارش کے بعد ہدایت جاری کی تھیں کہ شہري ٹوٹے تاروں،کھمبوں، پي ايم ٹيز سے دور رہيں، برقي آلات ننگے پاؤں يا گيلے ہاتھ کيساتھ نہ چھوئيں، غيرقانوني ذرائع سے بجلي کا حصول ہرگز نہ کريں، قرباني کے جانور بجلي کے پول کيساتھ نہ باندھيں۔

Deaths due to Current

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div