عامر خان ایس ای سی پی کے نئے چیئرمین تعینات، نوٹی فکیشن جاری

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کو عہدے سے برخاست کرتے ہوئے عامر خان کو نیا اور مستقبل چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعینات کردیا۔

وفاقی کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین فرخ سبزواری کو عہدے سے برخاست کردیا، ان کی جگہ ایس ای سی پی کے کمشنر اسپشیلائزڈ کمپنیز ڈویژن عامر خان کو نیا اور مستقل چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی، عامر خان تین سال کیلئے اس عہدے پر تعینات رہیں گے۔

عامر خان اس وقت ایس ای سی پی میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں، اس سے پہلے وہ ایس ای سی پی میں 6 سال سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں، عامر خان گزشتہ 30 سال سے کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں، انہوں نے ایس ای سی پی میں کاروباری آسانیاں کے حوالے سے اصلاحات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

عامر خان ایس ای سی پی میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ہونیوالے اصلاحات کے پروگرام کی بھی سربراہی کررہے ہیں، وہ بینکنگ، سرویلنس اور ریگولیشنز میں 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، عامر خان بین الاقوامی بینکوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے جبکہ برطانیہ سے بین الاقوامی بینکنگ میں ایم ایس ای کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

Farrukh Sabzwari

Tabool ads will show in this div