Technology
ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار کا ماڈل تیار ہوگیا
قومی فلائینگ کار کا نام جیزیری ہے
ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار ہودگیا ہے۔
بائے کار ٹیکنیک کے منیجر اور ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف کے منتظم سلجوق بائیراکتار نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار "جیزیری" کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کر لیا ہے۔
بائراکتار نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پروٹوٹائپ کی پیداوار مکمل ہونے پر" ٹیکنو فیسٹ" صنعتی میلے میں پہلی پرواز کی جائے گی۔
انہوں نے "جیزیری" کے ڈیزائن کے بارے میں اپنے فالوئرز کی آراء بھی طلب کیں