کبھی دیکھا ہے بھاگتے بھاگتے شادی کرنا ؟؟

اسٹاف رپورٹ


لندن : بھاگ کر شادی کرنے کا دور ہوا پرانا، اب ہے بھاگتے ہوئے شادی کرنے کا دور، جی ہاں برطانیہ میں ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے ہی شادی کرلی۔

لندن میں سالانہ میرا تھون میں سیکڑوں لوگوں میں ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو دوڑ شروع ہونے سے پہلے تو کنوارہ تھا لیکن جب دوڑ کے عین درمیان میں یعنی 13 میل کے فاصلہ طے کرلیا تو دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

انہوں نے شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے اپنی ریس مکمل کی، پال کا کہنا ہے کہ وہ اور لورا منفرد انداز میں شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی لئے انہوں نے میراتھون میں شرکت کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ سماء

loan

woes

Tabool ads will show in this div