بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں کی بجلی بند کردی جائے گی،کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے واضح اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال میں بجلی بند ہوگی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کے آپریشنل اسٹاف و افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام کیا جائے،اس سلسلے میں کمشنر کراچی سمیت تمام اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،کے الیکٹرک مالی امداد کرے،نیپرا
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑا پانی، تجاوزات اور کنڈے حادثات کا باعث بنتے ہیں، بجلی کی محفوظ ترسیل کے لیے تمام شہری ادارے نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ بڑھانے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی
اس کے علاوہ ، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کو کے الیکٹرک مالی امداد فراہم کرے ۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ بڑھانے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی
ترجمان نیپرا نے بتایا ہے کہ نیپرا نے مستقبل میں جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے کے الیکٹرک کو ہر قیمت پر اقدامات کرنے کا کہا ہے۔