کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ بڑھانے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین سے 33 ارب روپے سے زائد اضافی وصول کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے 20 ارب روپے گزشتہ 3 سال کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں مانگے ہیں جبکہ 13 ارب روپے لاسز و دیگر اخراجات کی مد میں مانگے گئے ہیں۔
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،کے الیکٹرک مالی امداد کرے،نیپرا
نیپرا کو دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 2016 سے 2019 تک پیداواری لاگت میں 27 ارب کا اضافہ ہوا، اس دوران مختلف اوقات میں لاگت میں 7 ارب کی کمی ہوئی۔
گیارہ اگست سے چودہ اگست تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،پاور ڈویژن کا دعویٰ
کے الیکٹرک نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیرف کی میعاد ختم ہونے کے باعث مطلوبہ وصولیاں معطل تھیں، مئی 2019 میں نیا ٹیرف ملنے کے بعد نیپرا کو درخواست دی گئی۔
کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست پر سماعت 21 اگست کو کراچی میں ہو گی۔