اسپائیکس شیطانی قرار، ایران نے ہیئر اسٹائل پر پابندی لگادی
اسٹاف رپورٹ
تہران : اسپائيکس ہيئر اسٹائل دنيا بھر کے نوجوانوں ميں مقبول ہوتا جارہا ہے، ليکن ايران نے ايسے بال بنوانے کو شيطانی قرار دے کر پابندی عائد کردی۔
عجيب وغريب کٹنگ اور کھڑے بال، ايران کے نوجوان اب ایسے انداز نہيں اپنا سکيں گے، ايرانی باربر يونين نے ايسے بال بنوانے کو غير اسلامی قرار دے ديا۔
ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ اسپائیکی ہیئر اسٹائلز شيطانی پوجا کے زمرے ميں آتے ہيں، يہی نہيں جسم پر ٹيٹو اور بھنويں بنوانے پر بھی پابندی عائد ہوئی، ايسے بال کاٹنے والے حجام کے لائسنس ختم کرنے کے علاوہ سخت کارروائی بھی عمل ميں لائی جائے گی۔ سماء