سعودی کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل 3 روز 3 خطبے دیے جائیں گے

فرش سے عرش تک لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ پچیس لاکھ سے زائد عازمین منیٰ کی خیمہ بستی میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفا ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔

اے اللہ ہم حاضر ہيں۔۔

مناسک حج کا آغاز ہوگيا ہے، عازمين حج مکہ سے مني روانہ ہو رہے ہيں، جہاں دنیا کی سب سے بڑي خيمہ بستي ٓاباد ہوگئی۔ عازمين آج رات بھر منيٰ ميں عبادت ميں مصروف رہيں گے۔

منیٰ میں رات قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمين حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے ليے روانہ ہوں گے۔ 9 ذي الحج کو اہم ترين رکن کي ادائيگي کے بعد حجاج سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کي نماز ساتھ ملا کر قصر ادا کريں گے، وہاں رات قيام کے دوران رمي اور جمرات کے ليے کنکرياں چنيں گے۔ حجاج کرام نماز فجر کي ادائيگي اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منيٰ روانہ ہوں گے۔ سب سے بڑے شيطان کو کنکرياں ماري جائيں گي۔

رمي کے بعد حجاج کرام جانوروں کي قرباني کريں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول ديں گے۔ مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام ميں طواف زيارت کريں گے اور پھر مني واپس روانہ ہو جائيں گے۔

سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق منیٰ میں اژدھام سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کے لیے انہیں قبل از وقت ہی ان کی جائے قیام عمارتوں سے بسوں کے ذریعے منیٰ کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

اس سال دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تین روز 3 خطبے دیے جائیں گے، پہلا خطبہ ٓاج نماز جمعہ کے موقع پر، دوسرا خطبہ کل حج کے موقع پر اور تیسرا خطبہ اتوار کو نماز عید الاضحیٰ کے موقع پر ہوگا۔

ISLAM

Grand mosque

holy

Mulism

Tabool ads will show in this div