کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،کے الیکٹرک مالی امداد کرے،نیپرا

کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے حوالے کو کے الیکٹرک مالی امداد فراہم کرے گی۔

ترجمان نیپرا نے بتایا ہے کہ بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کے الیکٹرک کو حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثا کو مالی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ نیپرا نے مستقبل میں جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے کے الیکٹرک کو ہر قیمت پر اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ غیر معمولی بارشوں کے دوران بجلی فراہمی کے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،ذمہ دار کے الیکٹرک قرار،نیپرا

کے الیکٹرک ٹیم کی گزشتہ روز اسلام آباد میں نیپرا ہیڈکوارٹر پہنچی تھی اور کراچی میں جانی نقصان اور بجلی تعطل کی وجوہات سے آگاہ کیا تھا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کا مؤقف سننے کے بعد یہ احکامات جاری کئے۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور نیپرا ٹیم کی تحقیقات میں جانی نقصانات کی وجہ کے الیکٹرک کی غفلت اور نااہلی قرار دی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیئے گئے اور بجلی ترسیلی نظام کو ناقص قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی محفوظ اور بلا تعطل فراہمی میں ناکام رہی۔

K ELECTRIC

Deaths due to Current

Tabool ads will show in this div