گیارہ اگست سے چودہ اگست تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

حکومت نے عید الاضحٰی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر کسی قسم کی لوڈمنیجمنٹ نہیں کی جائے گی،11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،ذمہ دار کے الیکٹرک قرار،نیپرا
ترجمان نے مزید بتایا کہ مقامی سطح پرخرابی کو دور کرنے کے لئے ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی،اس کے علاوہ عید کے دنوں کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔