کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں بھی آج بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے ملير، گلشن اقبال، ايئرپورٹ اور يونيورسٹي روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔ سندھ کے شہر میرپورخاص اور حیدرآباد میں بھی آج اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے شہر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، سرگودھا اور ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسکے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ رات تھرپارکر، بدین، تلہار اور ٹنڈوالہيار ميں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی معطل رہی۔

MET OFFICE

Rain Forecast

Tabool ads will show in this div