کسٹرڈ کی گولہ باری، جاپان نے میدان مار لیا

ویب ایڈیٹر:


لندن: برطانیہ میں جاپانی فوج 'کسٹرڈ' کی گولہ باری کا مقابلہ جیت گئی۔

ورلڈ کسٹرڈ پائی تھروئنگ چیمپئن شپ میں 17 برطانوی اور ایک جاپانی ٹیم نے حصہ لیا تھا۔ دلچسپ مقابلے میں 17 ہم وطن اتحادی کسٹرڈ لیکرایک اکیلے جاپان کے پیچھے پڑگئے لیکن جیت پھر بھی جاپانی ٹیم کی ہی ہوئی ۔

دلچسپ مقابلے میں تمام ٹیمیں عجیب و غریب حلیے میں شریک ہوئیں،کوئی پری بنا تو کوئی فوجی اور کچھ پر تو سپر ہیروز بننے کا بھوت سوار نظر آیا۔جان تو سب نے لڑائی مگر برطانیہ کی 17 ٹیموں پر اکیلا جاپان بھاری رہا ، جاپانی کھلاڑیوں نے جم کر کسٹرڈ پھینکا اور میدان مارلیا۔

فائنل میچ میں برطانوی پریاں کسٹرڈ کے جاپانی حملوں سے ڈھیر ہوگئیں۔ سماء

نے

لیا

universities

Tabool ads will show in this div