کشمیر کے بارے میں بھارت کے سازشی اقدامات نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔ پاکستان کے پاس ان حالات میں کچھ آپشنز موجود ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ نے فوری طور پر کشمیر کے معاملے پر متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مشورہ دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ بھارت نے ریڈ لائن پار کی ہے،اب پاکستان کو اُس کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔