پی ایس ایکس میں 723 پوائنٹس کی مندی، انڈیکس 4 سال کی کم ترین سطح پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج (بدھ کو) کاروبار کے دوران 723 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 4 سال کی کم ترین سطح 30 ہزار 277 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس آخری مرتبہ مارچ 2015ء میں اس سطح پر دیکھا گیا تھا، گزشتہ 5 سیشنز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5 فیصد (1661 پوائنٹس) گر چکا ہے۔

ورلڈ بینک نے اپنے حالیہ بیان میں آئندہ دو سال پاکستانی معیشت کیلئے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی نمو کی شرح 2020ء تک 2.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

آئی ایم ایف نے بھی پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو 2.9 فیصد رہنے جبکہ مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد 27 اگست 2018ء کو پی ایس ایکس 42 ہزار 837 پوائنٹس پر تھا، عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 12 ہزار 596 پوائنٹس اور مارکیٹ سرمائے میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

PSX

100 Index

Tabool ads will show in this div