پاکستان کو 100 دن کے لیے سفارتی ایمرجنسی لگادینی چاہئے،مشاہد حسین

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین نے کہا ہے کہ 1971ء کے بعد 5 اگست خطے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ خطے کا جغرافیہ ڈنڈے کے زور پر تبدیل کیا گيا، چين اور ترکی کے علاوہ کسي نے پاکستان کي حمايت نہيں کي۔

انھوں نے کہا کہ چين سے موجودہ روابط پر آصف زرداري کي تشويش درست ہے، پاکستان کو اگلے 100 دن کيلئے سفارتي ايمرجنسي لگا ديني چاہيے اور بھارتي سفير کو ملک بدر کردينا چاہيے۔

کشميری ہمارے ہيں، کشمير بھی ہمارا ہے، مراد سعید

مشاہد حسين نے مزید تجویز دی کہ وزيراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل سے رابطہ کرنا چاہيے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے بھی تمام صورتحال سے آگاہ کرنا چاہئے۔

Joint session

Mushahid Hussain

Tabool ads will show in this div