یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی اور دالیں مہنگی ہوگئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی اور دالیں مہنگی ہوگئيں ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کھانے پينے کي مختلف اشياء کي  قيمتوں ميں اضافے کا نوٹيفکيشن جاري کرديا ہے جس کے مطابق دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک اضافہ کيا گيا۔

دال ماش 44 سے 70روپے، دال مسور24 سے 25 روپے اور دال چنا فی کلو 5 روپے مہنگا کردی گئی ہے۔

اسي طرح گھی 8 سے 60 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل 9 سے 65 روپے لیٹر تک مہنگا ہوگيا ہے۔

دوسري جانب یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی پیکج کے تحت بعض اشیاء سستی بھی کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق 5 کلو چینی کے پیکٹ پر20 روپے کمی کی گئی ہے۔

ملک پیک دودھ کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس بوتل 14 سے 18 روپے سستی کردی گئی ہے۔

Utility Stores

commodities price

Tabool ads will show in this div