ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

پاکستان کيلئے قرض کے اجراء کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے دی ہے، يہ رقم برآمدات بڑھانے اور تجارتی شعبے کی بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر ملنے سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوںگے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 سال کے وقفے کے بعد بجٹ سپورٹ بحال کی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں ایک ہفتے میں 2 روپے کمی،4 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

اے ڈی بی نے تکنیکی معاونت کیلئے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر کے پیکج کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ADP

Tabool ads will show in this div