کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ سے اموات،ذمہ دار کے الیکٹرک قرار،نیپرا

 

کراچي ميں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے انساني جانوں کے ضياع کے معاملے پر نيپرا کي تحقيقاتي ٹيم نے ہلاکتوں کي تمام ذمہ داری کے الیکٹرک پر ڈال دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ دورہ کراچي کے بعد ٹیم نے رپورٹ نيپرا کو جمع کرادي۔

کراچی ميں حاليہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے بڑے پيمانے پر جانی نقصان ہوا۔ نيپرا ٹيم کي تحقيقات مکمل کرلی گئی ہیں اور جانی نقصانات کی وجہ کے اليکٹرک کي غفلت اور نااہلي قرار دی گئی ہے۔ نیپرا کي 4 رکني تحقيقاتي ٹیم کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تحقيقاتي ٹیم کی فيکٹ فائنڈنگ رپورٹ ميں کے الیکٹرک کی کارکردگي پر سوال اُٹھا دیئے اور بجلی ترسیلی نظام کو ناقص قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی محفوظ اور بلا تعطل فراہمی میں ناکام رہی۔

کراچی میں بجلی بحران اور کرنٹ لگنے کے واقعات،نیپرا کو مطلوبہ ڈیٹا فراہم کردیا گیا

نيپرا ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں اور کے الیکٹرک کے دفاتر کا دورہ کيا اور متاثرین اورعوام سے معلومات بھي حاصل کیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ نیپرا کو جمع کرادی جس ميں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی سفارش کي گئي ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نیپرا کیساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کررہی ہے، کے الیکٹرک کو ابھی تک نیپرا تحقیقاتی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، کراچی میں حادثات کی وجہ غیر معمولی بارشیں اور کنڈوں کی بہتات ہے۔

K ELECTRIC

Current Incidents

Tabool ads will show in this div