بھارتی وزیراعظم نريندر مودی نے امن کے تمام راستے بند کردئيے،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا کشمیر سے متعلق فيصلہ کشميريوں کيلئے نيا شعلہ بنے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شيخ رشيد احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اب کشميري گھر ميں نہيں بيٹھے گا، مقبوضہ کشمير ميں اسرائيلي ڈيزائن لايا گيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 303 سيٹوں پر ايک مسلمان کو بھي ٹکٹ نہيں ديا، آسام، ناگالينڈ ميں آرٹيکل 370 ميں کوئي ترميم نہيں کي گئي بلکہ صرف مقبوضہ کشمير کيلئے يہ قدم اٹھايا گيا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن، مشاہد اللہ اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی

شيخ رشيد احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نريندر مودي نے امن کے تمام راستے بند کردئيے، آج کشمير کي گلي گلي ميں شہيد برہان واني کي آواز بلند ہورہي ہے، بھارت کے 24 کروڑ مسلمان پاکستان کي طرف ديکھ رہے ہيں۔

ممکن ہے کہ ہمیں فوجی سطح پر بھی بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے،خواجہ ٓاصف

اس کے علاوہ وزیر ریلوے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب کوئي بات نہيں کرني تو بھارتي سفير يہاں کيا کررہے ہيں، ہميں بھارت سے سفارتي تعلقات منقطع کرنے چاہئيں، کشمير کو فلسطين نہيں بننے دينا، اگر جنگ ہوئي تو ساري دنيا اس کي حدت محسوس کرے گي۔

بھارت کے ساتھ اگر جنگ ہوئی تو ساری دنیا اس کی حدت محسوس کرے گی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمير کيلئے پہلے بھي تين جنگيں لڑچکے ہيں،ہميں جنگ اور امن، دونوں کيلئے تيار رہنا چاہيے،اس سلسلے میں عالمي برادري اپني ذمہ داري پوري کرے۔

Joint session

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div