ویڈیو،مجرم باپ کی بیٹی کے روپ میں فرار کی کوشش ناکام

Aug 07, 2019

برازیل میں ایک عادی مجرم نے ملاقات کے لیے آنے والی بیٹی کو قید خانے میں روک کر خود اس کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت مجرم کو شناخت کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برازیل میں منشیات فروشوں کا ایک سرغنہ کلاوینو ڈیسلوا مختلف جرائم میں تقریباً 74 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اس نے بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ حکام کو بیوقوف بنانا اتنا بھی آسان نہیں تھا۔

کلاوینو نے ملاقات کیلئے جیل میں آئی بیٹی کو اپنے قید خانے میں بٹھایا اور خود اس کا بھیس اپنایا، تاہم اس کی ذہانت بھری تدبیر کسی کام نہ ٓاسکی اور وہ جیل خانے سے باہر نکلنے سے پہلے ہی دھرلیا گیا۔

گینگ لیڈر کلاوینو ڈی سِلوا جیل نے اپنی بیٹی سے منگوائے گئے کپڑے کپڑے، اپنے ہی چہرے سے مشابہت والا ماسک اور طویل بالوں کی وِگ سے اپنا حلیہ بدلا۔ منصوبے کے تحت مجرم کی انيس سالہ بيٹي کو جیل میں ہی رک جانا تھا اور اپنے باپ کا حلیہ بدلواکر اسے جیل سے باہر بھجوانا تھا۔

 

اگرچہ سب کچھ منصوبے کے تحت ہوا لیکن اس چالاکی کے باوجود کلاوینو پکڑا گیا۔ کيونکہ کلاوينو جيسے ہي باہر نکلا جيل اہلکاروں نے ديکھا کہ وہ جھجھکتے ہوئے دوسروں کو نظر انداز کررہا ہے۔ جیل کی انتظامیہ نے اسے روک لیا اور شناخت ظاہر ہونے پر گرفتار کرلیا۔

FATHER AND DAUGHTER

Rio de Janeiro

inmate

Tabool ads will show in this div