واشنگٹن میں مس پاکستان اور مسز پاکستان یو ایس اے مقابلہ حُسن کا انعقاد

امریکی شہر اٹلانٹا کی رمشاخان نے مس پاکستان یو ایس اے مقابلہ حسن کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ مسز پاکستان یو ایس اے کا ٹائٹل نسا سلہری کے نام رہا،ان کا تعلق شمالی کیرولینا سے ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والے مقابلہ حسن کے فائنل میں رمشا خان انتہائی جاذب نظر لگ رہی تھیں۔ اس سالانہ ایونٹ میں 25 لڑکیوں نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ پچھلے 4 برسوں سے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہورہا ہے اور اس کو زینب حیدر آرگنائز کرتی ہیں۔ ایونٹ میں جج کے فرائض جونی بشیر نے انجام دئیے۔

ایونٹ میں تین سو سے زائد شرکا موجود تھے جنھوں نے اس کے انعقاد کو خوب سراہا۔

اس کے علاوہ مسز پاکستان مقابلہ حسن کے ٹائٹل کے لیے بھی 22 خواتین نے شرکت کی۔ اس ٹائٹل کو مسز زینب سلہری نے حاصل کیا۔

LIFE STYLE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div