جائیداد تنازعہ،دو کم سن بہنیں اغواء،ملزمان زیادتی کے بعد پھینک کرفرار

رپورٹ
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازعے پر اغواء کی گئی دو بہنیں قبرستان سے بے ہوشی کی حالت میں مل گئی ہیں۔ اہل خانہ نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 
 گوجرانوالہ کی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق تین روز قبل کلر آبادی کے محنت کش شہباز کی دو بیٹیوں کو تین افراد تنویر، سجاد اور کنول نے ڈھائی لاکھ روپے کے تنازعہ پر اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حالت غیر ہونے پر ملزمان دونوں بہنوں کو رتہ روڈ قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لڑکیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
 
واقعہ کا ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماء

کے

بعد

Afghan

polls

snaps

horse

maldives

cabinet

Tabool ads will show in this div