بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔

نیپرا حکام کے مطابق قیمت میں کمی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے بجلی 1 ماہ کیلئے 9 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔

فیصلے سے صارفین کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Power Tariff

Tabool ads will show in this div