قبائلی اضلاع کی مخصوص نشتوں پر دوسرے علاقوں کی خواتین منتخب

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان منتخب کرنے کا وقت آیا تو سیاسی جماعتوں نے دوسرے شہروں کی خواتین کو نامزد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں ميں تحریک انصاف کو 3، جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) کو ایک ایک نشست مل جائے گی۔ واضح رہے کہ تین آزاد ارکان نے باپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تحریک انصاف نے خواتین کے لیے مختص ایک نشست پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی انیتا محسود کا نامزد کردیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے مردان سے تعلق رکھنے والی نعیمہ کشور کو منتخب کروایا۔

الیکشن کمیشن نے انیتا محسود اور نعیمہ کشور کے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور باپ کی دو نشستیں تاحال خالی ہیں۔

ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div