سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق فیصلہ عدالتیں دیں گی، پرویز رشید

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ایک فیصلہ عوام نے دیا دوسرا عدالتیں دیں گی، سابق صدر کو جو کہنا ہے عدالت کے سامنے کہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف جو باتیں کررہے ہیں وہ 13 سال سے سن رہے ہیں، ان کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالتیں ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔


طاہر القادری کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کینیڈا سے سیٹلائٹ کے ذریعہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بات کرتے ہیں، انہیں اگر عوام کی فکر ہے تو عوام میں آکر بات کریں۔ سماء

سے

gilgit

فیصلہ

birthday

celebrities

european

Tabool ads will show in this div