سجاول : کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف سجاول میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی، سماجی تنظیموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کیخلاف نعرے لگائے۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف سجاول کے ماموں لاڈو چوک سے پبلک پارک تک نکالی گئی، جس میں انصار برنی ٹرسٹ کے رہنماء انصار برنی، اسسٹنٹ کمشنر سجاول عبدالکریم سنگراسی، ڈی ایس پی سجاول گل منیر پٹھان، مولوی حسن قاسمی، پی ٹی آئی رہنماء شعیب آزاد، عبدالرحمان ملاح، سماجی کارکنان نظیر ہتھیار، الیاس فاروقی، جے یو آئی، اہلسنت والجماعت سمیت دیگر جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کرکے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

پبلک پارک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا ہوا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہمارے کشمیری بھائی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور پاکستان کی غیور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھارت کا غرور خاک میں ملادیں گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ عالمی دہشتگرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب ضلع سجاول کے دیگر شہروں جاتی، چوہڑ جمالی اور میرپور بٹھورو میں بھی یکجہتی کشمیر کے طور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔

sajawal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div