آصف زرداری،سعد رفیق اور خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
قومی اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن 9 اگست تک جاری رہے گا، جمعہ کو ملتوی ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 5 اگست سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر ٓاصف علی زرداری، خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن ٓارڈر بھی جاری کردیئے، جس کے بعد تینوں اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ نوٹی فیکیشن کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے پروٖڈکشن ٓارڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔