پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکیں،وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کام اور روئیے پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران جو ہوا اس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے گریبان میں جھانکے۔
سماء کو خصوصی انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی استعفیٰ دینا ہی چاہتی ہے تو چیئرمین سینیٹ کو دے، یہ وہی صادق سنجرانی ہیں جنہیں پیپلزپارٹی نے پہلے ووٹ دیا تھا، بلاول بھٹوزرداری نے صادق سنجرانی کومٹھائی کھلائی تھی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کا ارکان سینیٹ کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا، صادق سنجرانی روایتی اور خوش اخلاق انسان ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن مہم میں ہر کسی کو رابطوں کا حق ہوتا ہے۔
chairman senate
Sadiq Sanjrani
تبولا
Tabool ads will show in this div