بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک دہشت گرد ہے، شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کمشیر کے موجودہ حالات میں قوم کو پورے جذبے کے ساتھ پاک فوج کا ساتھ دینا ہے، نوجوان کشمیرکی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں اجاگر کریں۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغٖام میں کہا ہے کہ آئندہ 15 روز میں سری نگر میں حالات کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشتگرد ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نریندر مودی نے 40 ہزار فوجی کشمیر میں بھیج دیئے ہیں، مودی نے کسی مسلمان کو سیٹ دی نہ مسلمانوں سے ووٹ مانگا۔
انھوں نے کہا کہ مودی سری نگر اور لداخ کو براہ راست دہلی کے زیرِانتظام لانا چاہتا ہے، کشمیریوں کو یہ بات کسی طور پر قبول نہیں ہوگی۔
پاک فوج نے بھارت کا لائن ٓاف کنٹرول عبور کرنے کا الزام مسترد کردیا
شیخ رشید نے کہا کہ نریندر مودی اسرائیلی طرز کا اسٹرکچرلانا چاہتا ہے، عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب مذاکرات سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سب سے زیادہ تکلیف ہے، صدرٹرمپ نے مودی کو بے نقاب کردیا ہے۔
بھارت نے30 ،31جولائی کوکلسٹربمبوں سےآبادی کونشانہ بنایا،پاک فوج
شیخ رشید نے زور دیا کہ اس وقت قوم کو پورے جذبے کے ساتھ پاک فوج کا ساتھ دینا ہے، نوجوان کشمیرکی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں اجاگرکریں۔