سفید فام امریکی کی شاپنگ مال میں فائرنگ،20 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

امريکي رياست ٹيکساس کے شاپنگ مال ميں فائرنگ کے واقعہ ميں بيس افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا سفید فام حملہ اور تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹيکساس کے گورنر نے بھي بيس افراد کي ہلاکت کي تصديق کردي۔ پوليس نے علاقے کا گھيراؤ کر کے سفيد فام اکيس سالہ نوجوان کو حراست ميں ليا ہے جس سے نفرت انگيز جرم سے متعلق مواد برآمد ہوا۔

 

فائرنگ کا واقعہ ٹيکساس کے مقامي وقت کے مطابق صبح دس بجے پيش آيا۔

امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق بري خبريں آرہي ہيں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کريں گے۔

 

الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے درجنوں زخميوں کو مختلف اسپتالوں ميں منتقل کيا گيا۔ پولیس کے مطابق حراست ميں ليے جانے والے نوجوان کي عمر اکيس سال ہے، جس کا تعلق ڈيلس سے ہے۔

 

حملہ اور کی شناخت پيٹرک کروسيئس کے نام سے ہوئي ہے۔ ملزم کے خلاف نفرت انگيز جرم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

امريکي ميڈيا کے مطابق درجنوں زخميوں کو مختلف اسپتالوں ميں لايا گيا ہے۔ اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کي گئي ہے اورعوام سے زخميوں کوخون فراہم کرنے کي اپيل کي گئي ہے۔

 

اسپتالوں کی جانب سے اعلان کے بعد خون عطیہ کرنے والوں کی لائینیں لگ گئیں۔

Dallas

shopping mall

gun violence

walmart

hate crime

mass shooting

Walmart store

El Paso

Tabool ads will show in this div