پرویز مشرف کی فوج کو استعمال کرنیکی کوشش قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسٹاف رپورٹ


کراچی : پيپلز پارٹی کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پرويز مشرف کی فوج کو اپنی حمایت میں استعمال کرنے کی کوشش قابل نفرت ہے۔


اپنے ٹوئٹر پيغام ميں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرويز مشرف کی جانب سے فوج کو اپنی حمایت میں استعمال کرنا قابل نفرت اقدام ہے، غداری کے مقدمے میں پرویز مشرف کا دفاع بھی غداری ہے۔


گزشتہ روز اے ايف پی سے بات کرتے پرويز مشرف نے اپنے خلاف غداری کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقام قرار ديا تھا۔


مشرف نے دعویٰ کيا تھا کہ پوری فوج غداری کے الزام پر مضطرب ہے اور انہيں فوج کی حمايت حاصل ہے۔ سماء

کی

کو

registered

Blast

appeal

battle

hate

pentagon

Tabool ads will show in this div