سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے بفرزون میں سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
کراچی کے گنجان اباد علاقے بفرزون ميں سيکيورٹي فورسز نے رات گئے کارروائی کے دوران سياسي جماعت کے عہدے دار کو گرفتار کرلیا۔ فورسز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گرفتار سیاسی کارکن اہم ٹارگٹ کلر ہے۔ کارکن کی شناخت مسعود عرف کالا کے نام سے کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مسعود کچھ روز قبل ہي پي ايس پي چھوڑ کر ايم کيو ايم ميں شامل ہوا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے کورنگي زمان ٹاؤن کے علاقے میں سرچ آپريشن کے دوران چھ افراد کو حراست لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے موٹرسائکليں اور منشيات بھی برآمد کی گئی ہے۔
اپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کر کے، گھر گھر تلاشی لی گئی۔ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
آپریشن کے دوران مفرور ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار، جب کہ 8 افراد کو حراست میں لے کر زمان ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔