ملک بھر میں جاڑے نے دھوم مچادی، قلات میں منفی 15، کراچی میں 6 ڈگری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : ملک بھر ميں جاڑے نے دھوم مچادی ہے، قلات ميں پارہ منفی 15 اور کوئٹہ ميں منفی 13 ڈگری سينٹی گريڈ پر جاپہنچا ہے، کراچي ميں 6 ڈگري سينٹی گريڈ ميں شہريوں کا خون جمنے لگا، لاہور ميں بھی پارہ نقطہ انجماد پر پہنچ گيا ہے۔


قلات منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ  ملک کا سرد ترين علاقہ ہے، کوئٹہ ميں بھی پارہ منفی 13 ہوا تو شہری سرخ ہوگئے، پانی جم گيا اور گيس غائب ہوگئی،  شہری آگ جلاکر ہاتھ تاپنے لگے، سائيکل سوار مفلر، ٹوپی اور چادروں کی دکان بنے ہيں، موٹر سائيکل سواروں کے بھی دانت بج رہے ہيں، اور انہوں نے خصوصی طور پر تيار دستانيں چڑھاکر سردی سے بچنے کا انتظام کيا ہے۔


کوئٹہ کی سردی نے کراچی ميں بھی پارہ 6 ڈگری پر پہنچاديا، شہريوں نے خود کو گرم کپڑوں ميں چھپا رکھا ہے، معتدل موسم کے عادی شہر قائد کے باسيوں سے خون جمادينے والی سردی برداشت سے باہر ہے، پشاور میں درجہ حرارت صفر ہوا تو پارا چنار ميں پارہ منفی 10 پر آگيا۔


پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، لاہور اور نور پور تھل میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا، گوجرانولہ، سیالکوٹ راولپنڈی سمیت شمال مشرقی پنجاب کے مخلتف شہروں اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی جارہی ہے۔ سماء

میں

burger

ملک

نے

record

ڈگری

Tabool ads will show in this div