جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج

جماعت اسلامی/فیس بک
جماعت اسلامی/فیس بک
جماعت اسلامی/فیس بک

کراچي میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے اليکٹرک ہيڈ آفس کے باہر جماعت اسلامي نے احتجاج کیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امير جماعت اسلامي کراچي حافظ نعيم الرحمٰن نے کہا کہ 6 اگست کو 50 سے زائد مقامات پر احتجاج ہوگا اور اگر صورتحال درست نہ ہوئي تو وزيراعليٰ اور گورنر ہاؤس کا رخ کريں گے۔

حافظ نعيم الرحمٰن نے کہا کہ چيف جسٹس آف پاکستان کے اليکٹرک کيخلاف ازخود نوٹس ليں۔

کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

مظاہرين نے کے اليکٹرک کيخلاف بينرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ دوران احتجاج مظاہرين نے کے اليکٹرک ہيڈ آفس پر انڈے بھی برسائے۔

ملير ميں جاں بحق بچے احراب اور عمر کے والدين بھي احتجاج میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو ہونے والی بارش نے جہاں شہر کا نظام درہم برہم کیا وہیں کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوئے۔

K ELECTRIC

KARACHI RAIN

electricity death

Tabool ads will show in this div