ملتان میں عوام کے لیے 10 روپے میں کھانے کی سہولت

 ملتان میں خدمت خلق کا جذبہ لیے شہری نے عوامی کینٹین کھول لی، یہان 10 روپے میں پیٹ بھر کر کھانا مل رہا ہے۔

ملتان میں کھولی جانے والی خدمت خلق کيلئے اس عوامی کینٹین ميں دس روپے میں دال روٹي اور چاول کے ساتھ مٹھائي بھی دستیاب ہوتی ہے۔

ملتان کے شہري ساجد جمیل نے اپنی جسمانی معذوری کو مجبوری نہیں سمجھا اور دوسروں کے درد کا احساس کرکے یہ کینیٹن متعارف کروائی ہے۔

ساجد جمیل نے بتایا کہ معاشرے میں کئي لوگ ایسے ملتے ہیں جو غریب بھی ہیں اور مستحق بھی، ان کیلئے یہ اسٹال کھانے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

سستا کھانا ملنے پر مہنگائی کے ستائے مزدور بھی خوش ہیں۔عوامي کینٹین ميں آنےوالے نہ صرف خود کھاتے ہيں بلکہ گھر والوں کے ليے بھی لے جاتے ہیں۔

mankind

Tabool ads will show in this div