کوئٹہ، کنویں میں زہریلی گیس سے نوجوان جاں بحق

کوئٹہ میں کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق اختر آباد کے علاقے کلی خلی میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت عمران ولد داد نبی کے نام سے ہوئی۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

man killing

Tabool ads will show in this div