کوئٹہ، 4 ماہ کے دوران 11 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض کو داخل کرادیا گیا۔ گزشہ 4 ماہ کے دوران اسپتال لائے گئے 11 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پشین سے تعلق رکھنے والے مر یض کو ناک اور منہ سے خون آنے اور شدید بخار کی شکایت پر فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال لایا گیا۔

اسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے سربراہ کے مطابق مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوا دیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فا طمہ جنال اسپتا ل میں 4 ماہ کے دوران کانگو کے شبے میں لائے گئے مر یضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جن میں سے 11 میں کانگو وائر کی تصدیق ہوئی ہے۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div