بحریہ آئی کون کیس،آصف زرداری کےخلاف سابق سیکریٹری سجاد عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے

Aug 01, 2019

کراچي کے بحريہ آئي کون کيس کا ڈراپ سين ہوگيا ہے۔

نيب کے ہاتھوں گرفتار سيکريٹري سجاد عباسي سابق صدر آصف زرداري، سابق وزیراعلی سندھ قائم علي شاہ اور ملک رياض کيخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔  چیئرمین نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست قبول کرلی ہے۔

نیب کورٹ اسلام آباد نے وعدہ معاف گواہ بننے پر سجاد عباسی کو رہا کردیا ہے۔ سجاد عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ فلاحي پلاٹ آصف زرداري کے فرنٹ مين ڈنشا کے نام کرايا، قائم علي شاہ نے وزيراعلي بننے کے 5 گھنٹے بعد سمري پر دستخط کئے۔

بيان میں  یہ بھی کہا گیا ہےکہ ان سے زبردستي غير قانوني کام کرايا گيا۔ واضح رہے کہ سابق سيکريٹري سجادعباسي کو جون ميں گرفتار کيا گيا تھا۔

ASIF ZARDARI

Bahria Icon