کراچی کے خوبرو ٹریفک پولیس اہلکار کی دھوم

Aug 01, 2019

کراچي کي سڑکوں پر اسٹائلش ٹريفک اہلکار وقار علي سنجراني کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

وقار علی نے سما کے پروگرام نیا دن میں شرکت کی۔ پولیس اہلکار وقار جاذب نظر ہي نہيں بلکہ رحم دل بھي ہيں۔ اس سے قبل وہ 2018 اپریل میں بلي کي زندگي بچانے پر آئي جي پوليس سے ايک لاکھ روپے انعام بھي وصول کرچکے ہيں۔

انھوں نے بتایا کہ جو تصویر وائرل ہوئی تھی، وہ کراچی میں بارش کے دوسرے روز ایک دوست نے کھینچی تھی۔ تصویر کو پولیس کے آفیشل پیچ پر ڈالا اور وہ مقبول ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ شوبز میں جانے کا شوق ہے اور کبھی کبھار ماڈلنگ کرتا ہوں۔

 

karachi traffic police

Waqar Ali Sanjrani

Tabool ads will show in this div