صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے سینیٹ کمزور ہوگی،فواد چوہدری

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجراني کيخلاف تحريک کامياب ہو يا ناکام، اس سے فرق نہيں پڑتا۔

سما سے خصوصی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے حکومت کو کوئي نقصان نہيں، اس تحريک سے سينيٹ کمزور ہوگي۔

سینیٹرز کے ضمیر کو خریدنا آسان نہیں، ن لیگی سینیٹر پرویز رشید

فواد چوہدري نے طنزیہ کہا کہ تحريک عدم اعتماد ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے، دباؤ ڈالنے کيلئے يہ تحريک لائي گئي ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، 70 کروڑ کی آفر کے سوال پر بلاول بائے کہہ کرچل دیے

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کوئی سیاست نہیں ہے، دونوں اپنے والد کو بچانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹرز پر رقم لینے کے الزام لگ رہے ہیں، اس سے سینیٹ کا نام خراب ہوتا ہے۔

تحریک عدم اعتماد خواہشات پرمبنی ہے، سینیٹرز ضمیر کی آواز سنیں، فردوس عاشق

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ ميں گورنر راج کي کوئي ضرورت نہيں،ابھي تک ہم نے سندھ حکومت کي تبديلي کيلئے کوشش نہيں کي،اگر وزیراعظم عمران خان ایسا کوئی حکم دیں گے تو یہ تبدیلی آجائے گی۔

SENATE

FAWAD CHAUDARY

Sadiq Sanjrani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div